محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ حسن اشرف کے اہل خانہ سے ملاقات

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے امن و سلامتی کے لیے قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے واپڈا ٹاؤن میں شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہید کے والد محمد اشرف، ان کے بھائی محمد حنان اشرف اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے ان کے ساتھ وقت گزارا، اظہار یکجہتی اور تعزیت بھی کی۔