کاٹلنگ آپریشن میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، عطاتارڑ

 کاٹلنگ آپریشن میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، عطاتارڑ

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک ہوئے، کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا، کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا بلکہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ آپریشن کی جگہ سے قریبی آبادیاں 6 سے 9 کلو میٹر دور تھیں، وہاں کوئی سویلین گھر موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی جرگے میں کچھ افراد نے خارجیوں کو سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا تھا جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خارجیوں نے عید پر مردان میں حملے کا اعلان کیا تھا جو اس آپریشن کی وجہ سے ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہزاروں حملے کرنے والوں کی پی ٹی آئی حکومت نے کبھی مذمت نہیں کی لیکن جب خارجیوں نے خود پر ڈرون حملے کی غلط خبر پھیلائی تو پی ٹی آئی نے پاک فوج کے خلاف بیانیہ اپنایا اور ان کی دلجوئی کے لئے پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے خارجیوں کے سہولت کار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں