تیمور جھگڑا کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ترجمان وزیر اعلیٰ گنڈا پور
پشاور(آئی این پی)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیمور جھگڑا کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
علی امین گنڈا پور کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں کاٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین نے اس وقت تحریکِ انصاف کی کمان سنبھالی جب کوئی گھر سے نکلنے کو تیار نہیں تھا۔تیمور جھگڑا نے ہمیشہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔