قائمہ کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر پنجاب ختم
لاہور(سیاسی نمائندہ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائمہ کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر ختم کر دی ۔قائمہ کمیٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
قائمہ کمیٹی ختم کرنے کی وجوہات لاہور نیوز سامنے لے آیا۔محکمہ پاپولیشن ویلفیئر، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ضم ہونے کے باعث کمیٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس کے باعث قائمہ کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر ختم کی جاتی ہے ۔قائمہ کمیٹی برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا نام بھی تبدیل ہو گیا۔قائمہ کمیٹی برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا نیا نام ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ہو گا۔قائمہ کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کے ممبرز کو کسی اور کمیٹی میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔