راجہ رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات

راجہ رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات

اسلام آباد ،لاہور(نیوز رپورٹر ،سیاسی نمائندہ، اپنے نامہ نگار سے )وفاقی حکومت نے راجہ رفعت مختار کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کردیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس میں گریڈ 21 کے افسر و آئی جی موٹر وے پولیس رفعت مختار کو تبدیل کر کے ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ایف آئی اے میں تعینات گریڈ20 کے افسر وقار الدین سید کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کیا گیا ہے ، گریڈ 22 میں ترقی پانے والے عمران یعقوب منہاس کو ڈیپوٹیشن پر ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن تعینات کردیاگیا،گریڈ 22 میں ترقی کے بعد پولیس سروس کے شہزاد سلطان کو چیف انسٹرکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی تعینات کیا گیا ہے ۔تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے افسر ظفر عباس کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے افسر محمد کاشف کی خدمات حکومت بلوچستان کو دینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 35 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب ملک نور زمان کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل راولپنڈی حافظ محمد زنیر کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب،سیکشن آفیسر محکمہ زکوٰۃ و عشر طلحہ نعیم کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔سدرہ ستار کو اسسٹنٹ کمشنر پسرور تعینات کر دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن مہتاب احمد خان کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور فیصل شہزاد کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن تعینات کردیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب وجیہہ ثمرین کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور،اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ مدنی کو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار کو اسسٹنٹ کمشنر قصور،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں شازیہ رحمان کو اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ،انس سعید کو اسسٹنٹ کمشنر لالیاں تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر ظفروال شبانہ نذیر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں،اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودھا عمران رسول کو اسسٹنٹ کمشنر ظفروال تعینات کردیا گیا۔مجاہد عباس اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودھا تعینات کردئیے گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفاق احمدکو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جواد حسین ملک کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر روجھان عامر نواز کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر روجھان تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر عارف والا رومان خلیل اسسٹنٹ کمشنر کوٹ اددو تعینات کر دئیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ساہیوال فیصل عمران اسسٹنٹ کمشنر عارف والا تعینات کردئیے گئے ۔سیکشن آفیسر محکمہ سکول ایجوکیشن غلام عباس اسسٹنٹ کمشنر جنرل ساہیوال تعینات کردئیے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر علی پور طارق جاوید کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر خان پور فیصل فرید کو اسسٹنٹ کمشنر علی پور ،اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ علی سمیر کو اسسٹنٹ کمشنر خان پور ،منور حسین کو اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عبدالحفیظ باجوہ کو سیکشن آفیسر محکمہ ہائر ایجوکیشن،اسسٹنٹ کمشنر جتوئی جلیل الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد ،اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساجد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ،اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار ساحل رسول چیمہ کو اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ،اسمہ خلیل کو اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بہاولپور جام محمد اسلم کو سب رجسٹرار ڈیرہ غازی خان ،سیکشن آفیسر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر محمد عامر کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بہاولپور ،سیکشن آفیسر محکمہ سکول ایجوکیشن محمد سیف اللہ جاوید کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں