9مئی جلائو گھیرائو کیس شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
ملتان(کورٹ رپورٹر)9مئی واقعات ، ملتان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائرہ نورین نے تھانہ کینٹ میں درج تین مقدمات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔
عدالت میں شاہ محمود قریشی کو جیل سے واٹس ایپ ویڈیو کال پر لیا گیا تھا ۔شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ کے تین مختلف مقدمات درج ہیں ۔ان پر شہریوں کو مشتعل کرنے ،حملوں کی ترغیب دینے کا بھی الزام ہے ۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایڈووکیٹ ضمیر حسین سنڈھل نے عدالت میں دلائل پیش کئے ۔