پشاورہائیکورٹ:لاپتہ4بھائیوں کاکیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی حکومتی درخواست مسترد
پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔
قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کیس کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں تھی، اس لیے درخواست دائر کی گئی ، عدالت نے درخواست کومسترد کر دیا۔واضح رہے کہ حیات آباد پشاور سے گزشتہ سال چار بھائی لاپتہ ہوئے تھے جن کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ۔