سول سروس کیلئے انگریزی کو لازمی مضمون بنانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت :احسن اقبال

سول سروس کیلئے انگریزی کو  لازمی مضمون بنانے کے فیصلے پر  نظر ثانی کی ضرورت :احسن اقبال

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے سول سروس میں داخلے کیلئے انگریزی کو لازمی مضمون بنانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 بہت سے سرکاری افسروں کی مہارتیں عہدوں کے موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ،اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کی بہترین حکمت عملیوں کو اپنانا ضروری ہے ۔جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت سول سروسز ریفارم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے سول سروسز کے ڈھانچے میں ’’کلسٹر بیسڈ سسٹم‘‘کے نفاذ کی حمایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ سرکاری شعبے میں پیشہ ور افراد کی شمولیت کے حوالے سے درپیش چیلنجز کو مؤثر انداز میں حل کرنا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا ہر سال کئی باصلاحیت طلبہ صرف انگریزی کے پرچے میں ناکامی کی وجہ سے مقابلے کے امتحان سے باہر ہو جاتے ہیں اگر انگریزی قابلیت کا معیار ہوتی تو ہماری سول سروس دنیا کی بہترین سول سروس ہوتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں