بیرون ملک تعینات افسروں کو گاڑی درآمد نیکی اجازت،قرض کی بھی سہولت

بیرون ملک تعینات افسروں کو گاڑی درآمد نیکی اجازت،قرض کی بھی سہولت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے 17 تا 22 گریڈ کے افسروں کو بیرون ملک سے گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ، وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق بیرون ملک ڈیپوٹیشن پر تعینات اور سٹڈی دورے پر جانے والے افسران ذاتی استعمال کے طور پر گاڑی درآمد کر سکتے ہیں۔

احکامات کے مطابق مذکورہ افسران کو گاڑی درآمد کرنے کے لئے کسٹم ڈیوٹی، ٹیکس اور اندرون ملک ٹرانسپورٹ کرایہ کی مد میں ایڈوانس قرض مل سکے گا، احکامات کے مطابق گاڑی ایڈوانس قرض کی رقم افسر کی ایک سال کی تنخواہ سے زیادہ نہیں دی جائے گی، احکامات کے مطابق گاڑی ایڈوانس قرض کی رقم 12 ماہ کی تنخواہ کے مساوی ہو گی، احکامات کے مطابق 17 تا 22 گریڈ کے افسران جو بیرون ملک تعینات ہیں یا سٹڈی دورے پر جائیں گے وہ اپنے ذاتی استعمال کے لیے گاڑی درآمد کر سکتے ہیں، وفاقی حکومت احکامات کے مطابق مذکورہ افسران کو گاڑی درآمد کرنے کے لیے قرض دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں