ڈیرہ غازی خان :مسلح افراد کی فائرنگ ، 2پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ غازی خان :مسلح افراد کی فائرنگ ، 2پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ غا زیخان، تونسہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)تھانہ صدر تونسہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے  علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری،تر جمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر تونسہ پولیس کو دائرہ شاہ پل کے علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی ، جس پر اے ایس آئی غلام شبیر اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس وین پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید شہیدہو گئے ، جبکہ فائرنگ کر نے والے ڈاکو فرار ہو گئے ،ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی، ایس ڈی پی او تونسہ پولیس کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شہدا کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ شہدا پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں