چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل کی جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرپر بریفنگ
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز اور دیگر سینئر افسروں نے ملاقات کرکے زیرتعمیر جوڈیشل کمپلیکس اور جوڈیشل ٹاور کے قیام سے متعلق بریفنگ دی ۔
اس سلسلے میں اراضی ، بلڈنگ سٹرکچر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید ، سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف اور دیگر افسروں نے بھی جوڈیشل ٹاور کے قیام کیلئے ابتدائی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ملاقات میں عدالتوں سے متعلق دیگرانتظامی امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔