پنجاب میں ایڈیشنل سیکرٹریز سمیت 6 اعلیٰ افسر تبدیل

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے 6افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن خدیجۃ الکبریٰ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن۔۔۔
ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سجاد احمد خان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن، تقرری کے منتظر محمد انصر کو ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن ، تقرری کی منتظر نائلہ طیب کو ایڈیشنل سیکرٹری (آئی پی سی )، آئی اینڈ سی ونگ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ، ایڈیشنل سیکرٹری (آئی پی سی ) ، آئی اینڈ سی ونگ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی فاروق اکمل کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی تعینات کردیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) خوشاب عائشہ خان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔