وزیراعظم کا سیالکوٹ میں ساجد میر کے انتقال پر انکے گھر جاکر اہلخانہ سے اظہار تعزیت

وزیراعظم کا سیالکوٹ میں  ساجد میر کے انتقال پر انکے گھر جاکر اہلخانہ سے اظہار تعزیت

اسلام آباد،سیالکوٹ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا،نیوزایجنسیاں)شہباز شریف نے امیر جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی رہائش پر جاکر ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، وہ ایم پی اے چودھری ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ بھی گئے اور ان کے انتقال پراہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

شہباز شریف نے کہناتھا کہ ساجد میر پاکستان کی ایک اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی سکالر تھے جن کی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاءپیدا ہوگیا جو شاید ہی کبھی پر ہو سکے ۔ بعدازاں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سے جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے لیکن وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں