شیخوپورہ : پیپر ملز میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق : 5 کی حالت تشویشناک
شیخوپورہ(نمائندہ دنیا،دنیا نیوز)خانپور کے قریب پیپر مل میں زہریلی گیس پھیلنے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 مزدوروں کی حالت تشویش ناک، بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا افسوسناک واقعہ نجی پیپر مل میں پیش آیا۔۔۔
جہاں مزدور فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے گیس کی وجہ سے گر گئے اور 4 مزدور جاں بحق ہو گئے اور 5 مزدور بے ہوش ہو گئے ،ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا، حادثے میں 3 مزدور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 کو فرسٹ ایڈ دی گئی جبکہ 4 افراد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا جہاں مزید ایک اور مزدور دم توڑ گیا جس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی شناخت 40 سالہ عباس ولد محمد حسین ، 19 سالہ بلال ولد محمد عباس ،30 سالہ علی حیدر ولد محمد یوسف ،شعیب ولد عبدالستار سے ہوئی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی واقعہ کی تفتیش جاری ہے ۔