سپر ٹیکس کی شرح میں 0.5 فیصد کی کمی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کی ٹرانسفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔نئے مالی سال کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سالانہ 20 کروڑ سے 50 کروڑ آمدن پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کردی گئی ہے ۔