بجٹ پر ٹیکنیکل بریفنگ نہ ملنے پر صحافیوں کا وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ، عطا تارڑ نے منالیا

 بجٹ پر ٹیکنیکل بریفنگ نہ ملنے پر  صحافیوں کا وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ، عطا تارڑ نے منالیا

اسلام آباد(دنیا نیوز،آئی این پی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب جب پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو ان کے ہمراہ سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے تاہم صحافیوں نے بجٹ پر ٹیکنیکل بریفنگ نہ ملنے پر پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔

صحافیوں نے کہا 20 سال سے بجٹ کے بعد صحافیوں کو ٹیکنیکل بریفنگ دی جاتی ہے لیکن اس بار حکومت کی جانب سے اس روایت کو توڑا گیا ہے ، ٹیکنیکل بریفنگ نہ دے کر حقائق کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔سیکرٹری خزانہ کی صحافیوں کو منانے کی کوشش بے سود رہی۔ وزیر خزانہ نے صحافیوں کی غیر موجودگی ہی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس شروع کر دی بعدازاں وزیر اطلاعات اور چیئرمین ایف بی آر نے صحافیوں سے معذرت کرلی۔ عطا تارڑ کے منانے پر صحافی احتجاج ختم کر کے واپس آگئے ۔وفاقی وزیر نے کہا ٹیکنیکل بریفنگ ہر حال میں ہونی چاہیے ، صحافیوں کا ایشو ٹھیک ہے ، ہم ہمیشہ صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں