دورہ سپین، وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے سپین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سپین کے وزیر داخلہ فرناندو گرانڈے مارلاسکا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پولیس تعاون، مائیگریشن اور انسدادِ دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی،اس دوران طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔