بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات نہ ہو سکی، علیمہ بھی نہ آئیں،فیملی ممبران ملے

بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات نہ ہو سکی، علیمہ بھی نہ آئیں،فیملی ممبران ملے

راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات نہیں ہو سکی، علیمہ خان بھی ملاقات کیلئے نہ آئیں ،جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے بشریٰ بی بی کی بھابھی مہر النساء احمد نے ملاقات کی۔

 نورین خانم کی بیٹی سکینہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، فیملی ممبران کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی،ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی،صحت،زیر سماعت اپیلوں پر بات چیت ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں