اب پاکستان میں کسی کو اڈے نہیں ملیں گے ، گورنر پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں کسی کو اڈے نہیں ملیں گے ،اپنے ملک کی سالمیت سب سے پہلے ہے ،ایران کا مسئلہ حل ہوجائے تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہے۔
دنیا اپنی سرمایہ کاری پاکستان میں کرنے کا سوچ رہی ہے ,ایران کی جنگ لمبی چلی تو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے ۔وہ پیپلز پارٹی ویمن ونگ ڈسٹرکٹ فور کی سابق صدر پروین شیخ کے شوہر شیخ یونس کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ انڈیا پاکستان کی جنگ میں اللہ نے ہمیں عزت دی، اللہ کا انعام تھا جس سے پاکستان کی عزت وقار میں اضافہ ہوا،ساری دنیا نے دیکھا ہماری فورسز نے بھارت کو آئوٹ کلاس کیا،سپہ سالار،صدر اور وزیر اعظم کی قیادت میں جیت ہوئی،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اکیلے دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا،پہلی بار امریکی صدر نے ہمارے ملک کے آرمی چیف کو بلایا اس سے ملک کی عزت بڑھی،اب ملک کو بہتر کرنے کے لیے معیشت کو بہتر کرنا ہے ،وزیر اعلٰی ٰپنجاب کیساتھ سیاسی بیان بازی میں نرمی کے سوال پر گورنر پنجاب نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی سیز فائر نہیں ،بجٹ میں اضافہ ہوا ہے اگر بچ گیا تو واپس کردیں گے ۔