سی ٹی ڈی ساہیوال کی اوکاڑہ میں کارروائی ،دہشت گرد گرفتار،بارود برآمد

سی ٹی ڈی ساہیوال کی اوکاڑہ میں  کارروائی ،دہشت گرد گرفتار،بارود برآمد

اوکاڑہ،ساہیوال(خبر نگار،نمائندہ دنیا)سی ٹی ڈی ساہیوال نے اوکاڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوے کالعدم تنظیم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق غربی بائی پاس اوکاڑہ سے گرفتارہونے والازاہد حامدنامی دہشت گرد بستی لنڈ ضلع ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ہے اوراس سے 3کلوبارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈز،بیٹری اور الیکٹرک سرکٹ برآمد ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں