شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات،صاحبزادے کے اغوا کی کوشش پر تشویش ، ملوث افراد کی جلد گرفتاری کے احکامات
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وزیراعظم شہباز شریف، جمعیت علمائے اسلام ف کے صدر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے ۔
وزیر اعظم نے مولانا کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور انکو اغوا کرنے کی ناکام کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور انکی خیریت دریافت کی ۔وزیر اعظم نے ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزرا احسن اقبال ، اعظم نذیر تارڑ ، عطا اللہ تارڑ اور مشیر رانا ثنا اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔