نوید اصغر نے چیئرمین واپڈا کا اضافی چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(آئی این پی)نوید اصغر چودھری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دے دیا گیا۔ترجمان مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چودھری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نوید اصغر کو تین ماہ یا مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک اضافی چارج دیا گیا ہے ۔ یاد رہے سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر چیئرمین واپڈا کے عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے استعفیٰ منظوری کیلئے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔