فنکشنل لیگ کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو سندھ بھر میں احتجاج ہوگا،سردار رحیم

فنکشنل لیگ کیخلاف انتقامی  کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو سندھ  بھر میں احتجاج ہوگا،سردار رحیم

کراچی (سٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعات اور فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے مسلم اسٹو ڈنٹ فیڈریشن فنکشنل سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری وقار جمالی کی گرفتاری اور ان کے خلاف داخل جھوٹے مقدمات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سندھ کے کرپٹ حکمران کو متنبہ کیا ہے۔

 کہ فنکشنل لیگ کے رہنماؤں  اور کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت سندھ بھر میں سخت احتجاج کیا جائے گا ۔ اپنے جاری مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ زرداری لیگ نے سندھ بھر میں فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کے کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیاں تیز کردی ہیں جو کہ قابل مذمت عمل ہے سیاست کرنے کا ہر کسی کو حق حاصل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں