فضل الرحمن سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات ،بجٹ اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

 فضل الرحمن سے پیپلزپارٹی کے  رہنماؤں کی ملاقات ،بجٹ  اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ملاقات میں سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ ،چودھری منظور اور زمرد خان شریک تھے ۔

رہنماؤں نے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ 2025 سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ہارون محمود، مفتی ابرار احمد بھی شریک تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں