تحریک انصاف بھارت اور اسرائیل کی پراکسی :احسن اقبال

تحریک انصاف بھارت اور اسرائیل کی پراکسی :احسن اقبال

نارووال (خبر نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ ایک اناڑی چند سال قبل ملک کو دیوالیہ کرگیا ،پاکستان کی 77سالہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا جو ایک اناڑی نے ملک کیساتھ کیا۔

ہم نے ملک کو سنبھالا ،سخت فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش ناکام بنائی ۔ہمارے جنگ جیتنے پر ہمارے سپہ سالار کو امریکانے ظہرانے پر بلایا ،اس پر رونا اور چیخنا تو ہندوستان کو چا ہئے ،بھارت تو کچھ کر نہ سکا، امریکا میں پی ٹی آئی کے چند لوگ سپہ سالار کے خلاف نعرے بازی کرنے پہنچ گئے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ جماعت پاکستان دشمن ہے ، بھارت اور اسرائیل کی پراکسی ہے ۔ ستھرا پنجاب کے 498 ورکرز میں انعامی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت سوشل میڈیا پر کہتی تھی کہ پاکستان کا ستیاناس اور بیڑا غرق ہو گیا ، وہ کہتی تھی کہ پاکستان کے آرمی چیف اپنے منصب کے اہل نہیں، ایک سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا دن رات پاکستان کے خلاف زہر اگلتا ہے ، پھر آپ نے 7 اور 10 مئی کو دیکھا کہ پاکستانی قوم جتنی تگڑی قوم کوئی نہیں ، آپ نے 10 مئی کو دیکھا کہ پاکستانی فوج سے چوکس کوئی فوج نہیں اور پاکستان کے سپہ سالار سے زیادہ اہل اور بہادر سپہ سالار تاریخ میں نہیں آیا ۔اب بھارت منہ چھپاتا پھرتا ہے ،مودی پراپیگنڈا کرتا تھا کہ میں اس خطے کا تھانیدار ہوں جب پاکستان کے ساتھ ہتھ پنجہ ہوا تو پتہ چلا یہ تھانے دار تو کیا محرر بھی نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں