سائبر کرائم ایجنسی کے تفتیشی افسر کو شوکاز، عدم حاضری پر عدالت برہم

سائبر کرائم ایجنسی کے تفتیشی افسر کو  شوکاز، عدم حاضری پر عدالت برہم

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران۔۔۔

 عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے تفتیشی افسر عاصم شاہجہان کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کو بھی دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر افسر کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے واضح کیا کہ گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ہر صورت ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا لیکن نہ تو تفتیشی افسر پیش ہوئے اور نہ ہی ڈی جی این سی سی آئی اے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی افسر پیش نہ ہوئے تو ڈی جی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا، عدالت نے افسران کی غیر حاضری پر مناسب حکم جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ڈی جی کو تحریری حکم نامہ ارسال کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں