لینڈ کروزرمیں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

 لینڈ کروزرمیں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

اوکاڑہ(آئی این پی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی اوکاڑہ میں لینڈ کروزر میں بیٹھ کر دوست کی نماز جنازہ ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گرمی کے باعث انکی لینڈ کروزر میں بیٹھ کر پہلی صف میں نماز جنازہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منظور وٹو نے پہلی صف کے درمیان ہی اپنی گاڑی کھڑی کر دی اور اطراف میں لوگ صفیں باندھ رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیراعلیٰ کے لینڈ کروزر میں بیٹھ کر نماز جنازہ پڑھنے پرتنقید کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں