پشاور ہائیکورٹ، کوہستان کرپشن سکینڈل میں نیب کو پلی بارگین درخواست سننے کی ہدایت
پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث محمد ایوب کی پلی بارگین درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو اس معاملے پر غور کرنے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل بینچ نے کیس پر سماعت کی، عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی اور سپیشل پراسیکیوٹر نیب ارباب کلیم اللہ پیش ہوئے ، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنا چاہتا ہے ۔وکیل درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ نیب کو پلی بارگین شروع کرنے کی ہدایت کرے ۔