پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین اگلے ماہ چلانے کا فیصلہ

پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین اگلے ماہ چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ایک نیا دور دیکھنے کو مل رہا ہے، پاکستان اور روس کے درمیان مارک بردار ٹرین چلانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

لاہور سے روس تک مال بردار ٹرین چلائی جائے گی۔دفترخارجہ حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کا پائلٹ پراجیکٹ اگست میں شروع کیا جائے گا۔ پہلی مال بردار ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی جو ایران ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی۔ مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا روس، ترکمانستان اور قازقستان سے پاکستان پہنچیں گی ۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کو مزید فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ یاد ر ہے کہ چند دن پہلے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کے ہمراہ روس کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان اور روس نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے پروٹوکول پر دستخط بھی کیے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں