اپوزیشن رکن شیخ امتیاز کا اپنی معطلی کیخلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کو احتجاجی خط

اپوزیشن رکن شیخ امتیاز کا اپنی معطلی کیخلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کو احتجاجی خط

لاہور(سیاسی نمائندہ ) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز نے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے اپنی معطلی کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کو احتجاجی خط لکھ دیا ۔

شیخ امتیاز نے خط میں کہا کہ مجھے پنجاب اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی پر معطل کیا گیا، کورم کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر کا اقدام غیر آئینی، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے ، کورم نشاندہی کے بعدقانونی طور پر گنتی کرنا لازم امر ہوتا ہے جس کی خلاف ورزی کی گئی،اجلاس میں کورم مکمل نہ ہونے کے باوجود چار بلز کی منظوری دی گئی، ڈپٹی سپیکر کا رویہ آمریت کی بدترین مثال ہے ، آرٹیکل 19، 19A اور 88کی خلاف ورزی، اجلاس کی قانونی حیثیت مشکوک ہو گئی ہے ۔خط میں رکن صوبائی اسمبلی شیخ امتیاز نے ڈپٹی سپیکر کے غیر قانونی اقدام کی واپسی اور بلز دوبارہ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو خط لکھنے کا اعلان کیا ، بلز پر دستخط روکنے کی اپیل بھی کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں