ملتان :سبزیوں سے بھر ا ٹرک کار پر الٹ گیا ،3 افراد جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے علاقہ سہو چوک پر سبزیوں سے بھرا منی ٹرک کار پر الٹ گیا ،کار میں سوار فیملی کے 3 مرد و خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ اور خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
ریسکیو کے مطابق سہو چوک خانیوال روڈ پر سبزیوں سے بھرا منی ٹرک ایک کار پر الٹ گیا جس میں فیملی سوار تھی۔ ٹرک کے نیچے کار دب جانے سے دو خواتین اور ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ایک بچہ اور خاتون محفوظ رہے ۔