سزائوں سے حساب برابر ، 9 مئی کی گرد اب بیٹھنی چاہیے : بیرسٹر گوہر

سزائوں سے حساب برابر ، 9 مئی کی گرد اب بیٹھنی چاہیے : بیرسٹر گوہر

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، کروڑوں ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

 ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 3 کروڑ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، پی ٹی آئی ریاست کی بقا، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کی حامی ہے ۔ 89 پارلیمنٹیرینز نااہلی اور سزا کے خطرے سے دوچار ہیں، 14 اگست کو ملک گیر تحریک کا امکان ہے ، 5 اگست کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ترقی کے لیے سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کرنا ہوگا، 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، حساب برابر ہوچکا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک تحریک جاری رہے گی، پی ٹی آئی کو سپیس نہ ملی تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں