متعدد وارداتیں، لاکھوں روپے، زیورات، گاڑیاں چھین لی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
بتایاگیاہے کہ سول لائنز میں عمر سے 1لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل ،فیکٹری ایریا میں محمود سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل ،رائیونڈ میں ذوالقرنین سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل ،شادمان میں بختیار سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل ،گوالمنڈی میں قاسم سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل ،شفیق آباد میں شہزاد سے 1لاکھ روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،ساندہ اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ شادمان مصری شاہ اور اقبال ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔