سابق چیف سیکرٹری پنجاب جی ایم سکندر انتقال کرگئے وزیراعظم کا اظہار تعزیت

سابق چیف سیکرٹری پنجاب  جی ایم سکندر انتقال کرگئے  وزیراعظم کا اظہار تعزیت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف سیکرٹری پنجاب جی ایم سکندر انتقال کرگئے، جی ایم سکندر نے بطور بیورو کریٹ وفاقی اور صوبائی سطح پر اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔

جی ایم سکندر کی نماز جنازہ مسجد امام حسین بحریہ ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، راسخ الٰہی ،محمد خان بھٹی ،میاں عامر محمود،خواجہ احمد حسان ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کی 39 سال پر محیط حکومت پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تعلیمی، انتظامی اور بالخصوص سماجی شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں