لاہور ہائیکورٹ : بیٹے کی موت کی وجہ جاننے کیلئے والد کی درخواست پر قبر کشائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ : بیٹے کی موت کی وجہ جاننے  کیلئے والد کی درخواست پر قبر کشائی کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بیٹے کی موت کی وجہ جاننے کے لیے قبر کشائی کی درخواست پر لاش کا میڈیکل کروانے کے لیے قبر کشائی کا حکم دے دیا۔

 جسٹس راجہ غضنفر علی خان نے سماعت کی۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کے مدعی والد کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے بیٹے کی لاش 13 اپریل 2025 کو عباس گجر کے ڈیرے سے ملی،جلد بازی میں تیس سالہ بیٹے محبوب حسن کا جنازہ پڑھ کر دفنا دیا،بیٹے کی ہلاکت کے حوالے سے 17 اپریل کو ایس ایچ او تھانہ کاہنہ کو درخواست دی،جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن نے مقدمہ درج نہ ہونے پر 23 مئی کو قبر کشائی کی درخواست مسترد کر دی،جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سیشن عدالت نے مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کا قبر کشائی کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور سیشن عدالت نے 12 جولائی کو قبر کشائی کا حکم دیا،سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف عباس گجر نے درخواست دائر کی ہے ،موت کی وجوہات جاننے کے لیے قبر کشائی کر کے میڈیکل کروانے کا حکم معطل کیا جائے ، قبر کشائی کے خلاف درخواست خارج کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں