عمران سے ملاقات نہ کرانا عدالتی حکم کی باربار خلاف ورزی :پنجوتھا

عمران سے ملاقات نہ کرانا عدالتی حکم کی باربار خلاف ورزی :پنجوتھا

لاہور ( دنیا نیوز )پی ٹی آئی رہنما و وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا کوئی نہیں مل سکا ، عدالتی احکامات کی بار بار خلاف ورزی کی جاتی ہے ، پولیس راستے بند کر دیتی ہے پھر خود گرفتار کر لیتی ہے۔

 ہم تو راستے بند نہیں کرتے ، بانی کی بہنوں کو تحویل میں لیا گیا تھا انہیں چکری پر چھوڑ دیا گیا ، ہم سارا دن ان کے ساتھ رہے ، وکلا اور بہنیں ان سے ملنے آئی تھیں ، ہر منگل کو ایسا ہی کیا جاتا ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کبھی کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے کسی کو چھوڑ دیا جا تا ہے انہیں خوف ہے کہ ان کا پیغام باہر نہ آ جائے ۔ رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں ، ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ، ہم پر امن احتجاج کے خواہاں تھے ، یہ ہمارے لیڈروں کو گرفتار کرلیں گے ، یا کوئی باہر نہیں نکلتا تو نئے لیڈر سامنے آ جائیں گے ، جمہوری جدو جہد جاری رہے گی ، پاکستان کی عوام زندہ ہے ، ایسا چلتا رہے گا ، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ 5 اگست کو کوئی نہیں نکلا تو اب بھی نہیں نکلے گا ، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بانی کے بیٹوں کے ویزے لگانا ہائی کمیشن کا کام ہے ، کیا اب حکومت سے بات کرنا ہو گی ؟، یہ کیسے کہتے ہیں کہ ویزے کے لیے ان کے ساتھ بیٹھ جائیں ، انہوں نے ہائی کمیشن میں درخواست د ی ہوئی ہے ،یہ ہائی کمیشن کا کام ہے کہ ویزہ لگائے یا نہ لگائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں