بھارتی ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنیوالے پائلٹ ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کی خصوصی پذیرائی

 بھارتی ایس 400 دفاعی نظام تباہ  کرنیوالے پائلٹ ونگ کمانڈر ملک  رضوان الحق کی خصوصی پذیرائی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی کی گئی۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔وزیر اعظم نے ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو اعزاز عطا کیا اور اس کے بعد انہیں اپنے ساتھ کھڑا کرکے حاضرین سے تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایس 400 سسٹم کو تباہ کیا، جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر انہیں بھرپور داد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں