پروفیسر کی گھرسے پھند ا لگی لاش برآمد ،22سالہ لڑکی کی خودکشی

 پروفیسر کی گھرسے پھند ا لگی لاش  برآمد ،22سالہ لڑکی کی خودکشی

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے ایک گھر سے پروفیسر پھندا لگی لاش برآمدہوئی جبکہ گھریلو جھگڑے کے بعد 22 سالہ لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں جٹ چوک کے قریب رہائش پذیر 35 سالہ محمد رضوان نجی یونیورسٹی میں پروفیسر تھا اور اپنے گھر میں مردہ پایا گیا،اس کے گلے میں پھندا لگا تھا،خودکشی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے دبئی ٹاؤن کی رہائشی 22سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس پراسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں