لاہور میں 2 ٹر یفک حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں 2 مختلف ٹر یفک حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بتایاگیاہے کہ غالب مارکیٹ، ایف سی کالج انڈر پاس میں کھڑے ٹرک سے موٹر سائیکل پیچھے سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 30 سالہ فخر عباس اور 30 سالہ علی شیر جاں بحق ہوگئے ، ادھر مغلپورہ، دھرم پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب 60سالہ نامعلوم راہگیر چلتی ریل گاڑی سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار گیا۔