چینی وزیر خارجہ سٹر ٹیجک ڈائیلاگ کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ سٹر ٹیجک ڈائیلاگ کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (نمائندہ دنیا، مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سٹر ٹیجک ڈائیلاگ کیلئے تین روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے نور خان ایئر بیس پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ژی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ، پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے ۔ چینی وزیر خارجہ پاک چین سٹر ٹیجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت کرینگے ۔ پاک چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ آج اسلام آباد میں ہو گا۔قبل ازیں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات مزید وسعت اختیار کر رہے ہیں، دونوں ممالک نہ صرف مضبوط دوست ہیں بلکہ اہم امور میں ایک دوسرے کے شراکت دار بھی ہیں۔ترجمان نے بتایا چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین سال میں دوسری مرتبہ پاکستان کا اہم دورہ کررہے ہیں اس دورے کے دوران سٹرٹیجک روابط، علاقائی و بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی اور عملی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ اس دورے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں