اچھرہ :مانسہرہ کے رہائشی گھریلو ملازم کی مبینہ خودکشی

اچھرہ :مانسہرہ کے رہائشی گھریلو ملازم کی مبینہ خودکشی

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے اچھرہ میں مانسہرہ کے رہائشی 20سالہ گھریلو ملازم نے پھندا لیکر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

ترجمان پو لیس کے مطا بق ارشد گھریلو ملازم تھا، گھر کے مالک دوسرے شہر گئے ہوئے تھے ،واپس آئے تو ارشد کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ۔ واقعہ قتل ہے یا خودکشی ،پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں