ظفروال:ریلے میں بہہ کر آنیوالی بھارتی ساختہ بارودی سرنگ برآمد
ظفروال،چک امرو (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)نالہ ڈیک سے 18 پونڈ وزنی بھارتی ساختہ بارودی سرنگ برآمد ،بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دی۔
بتایا گیا ہے کہ ظفروال میں بھارت سے سیلابی ریلے میں بھارتی ساختہ بارودی سرنگ بھی بہہ کر نالہ ڈیک میں آگئی ،بم ڈسپوزل یونٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیولی کے مقام پرنالہ سے بارودی سرنگ برآمد کرکے ناکارہ بنا دی،جسے محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے۔