ایف آئی اے امیگریشن افسروں کی ڈیوٹی کا دورانیہ 12گھنٹے کر دیا گیا،سرکلر جاری

ایف آئی اے امیگریشن  افسروں کی ڈیوٹی کا دورانیہ  12گھنٹے کر دیا گیا،سرکلر جاری

کراچی (این این آئی) ایف آئی اے امیگریشن افسران کی ڈیوٹی کا دورانیہ 12گھنٹے کردیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن اسٹرکچر میں اصلاحات پرمبنی سرکلر جاری کردیا گیا۔

 جس کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کے رش کے باعث پروازوں میں تاخیر پر ایف آئی اے امیگریشن افسران کی ڈیوٹی کا دورانیہ 12گھنٹے کردیا گیا ہے ۔سرکلر کے مطابق ہرشفٹ میں ایک انچارج، ایک جنرل چیکنگ افسر ڈیوٹی کرے گا، ایک شفٹ میں ایک ہیڈ محرر، ایک منشی اور ایک پی آر او ہوگا، شفٹ انچارج اور پی آر او پروٹوکول کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔شفٹ کا بقیہ تمام عملہ مسافروں کے کاؤنٹرز پر تعینات ہوگا۔ مسافروں سے سفری دستاویزات کی پوچھ گچھ کی ذمہ داری انچارج کے سپرد کردی گئی۔ ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران میں 10فیصد کو ہنگامی چھٹی ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں