میجر جنرل نور ولی خان ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اور ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق میجر جنرل نور ولی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کیا گیا ہے اور پاکستان پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر و ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ سہیل حبیب تاجک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹریٹ سروس گریڈ 21 کے افسر و ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ زکریا علی شاہ کو یکم ستمبر سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس تعینات کیا ہے۔