محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، امریکہ ایران جنگ پر تبادلہ خیال

تہران:(دنیا نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران محسن نقوی نے خطے کی صورتِ حال اور  دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پیغام پہنچایا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دورانِ گفتگو پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا اور امریکہ ایران جنگ کے حوالے سے مختلف اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کے پائیدار امن کے لئے سفارتی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں