امریکی وفد کا لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ، مزار اقبالؒ پر حاضری
لاہور: (دنیا نیوز) امریکی وفد نے لاہور کے تاریخی مقامات کا تفصیلی دورہ کیا جبکہ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری بھی دی، امریکی وفد نے مزارِ علامہ محمد اقبال پر حاضری دی اور عظیم فلسفی و شاعر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
امریکی وفد نے تاریخی شاہی قلعہ لاہور کا دورہ کر کے مغلیہ دور کے ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کا مشاہدہ کیا، دورہ شاہی قلعہ کے دوران امریکی وفد نے حضوری باغ، دیوانِ عام اور دیوانِ خاص کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
امریکی وفد نے شاہی قلعہ کے تاریخی شیش محل، عالمگیری دروازہ اور معروف پیچر وال کا بھی دورہ کیا، وفد کو شاہی قلعہ کی تاریخی، ثقافتی اور تعمیراتی اہمیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
وفد نے لاہور کی عالمی شہرت یافتہ تاریخی بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا، بادشاہی مسجد کے دورے کے دوران وفد نے مسجد کے فنِ تعمیر، تاریخی پس منظر اور مذہبی اہمیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
امریکی وفد نے لاہور کے دیگر تاریخی ورثے اور ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کیا، دورے کا مقصد لاہور کے تاریخی ورثے، ثقافتی شناخت اور سیاحتی مقامات سے آگاہی حاصل کرنا تھا، ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب نے امریکی وفد کا استقبال کیا اور مختلف تاریخی مقامات پر بریفنگ دی۔
والڈ سٹی اتھارٹی کے دیگر اعلیٰ افسران بھی امریکی وفد کے ہمراہ موجود رہے اور تاریخی ورثے سے متعلق آگاہی فراہم کرتے رہے، امریکی وفد نے لاہور کے محفوظ تاریخی ورثے، بحالی کے منصوبوں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے اقدامات کو سراہا۔
والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق ایسے دورے پاکستان کے تاریخی ورثے کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے اور ثقافتی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments