بجٹ کے حوالے سے حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات اتوار کو متوقع

اسلام آباد:(دنیا نیوز) بجٹ کے حوالے سے حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کل ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی ٹیم کا آج رات گیارہ بجے اجلاس ہوگا، رات کے اجلاس میں بلاول بھٹو، مراد علی شاہ ،سید نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے اندرونی اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہوگا۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں سے مرکز سترہ سو ارب کے فنڈز کا تقاضا کر رہا ہے،ان فنڈز کی دستیابی کے بعد ہی وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں