کسی بھی جنگ بندی کا اطلاق لبنان کے تمام علاقوں پر ہونا چاہیے، حزب اللہ
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے عہدیدار اور رکن پارلیمنٹ ابراہیم الموسوی نے کہا ہے کہ کسی بھی جنگ بندی کا اطلاق لبنان کے تمام علاقوں پر ہونا چاہیے، صرف دارالحکومت یا مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔
الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم الموسوی نے کہا کہ جنگ بندی صرف بیروت یا جنوبی مضافاتی علاقوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے، جنوبی لبنان کا کیا ہوگا؟ پورے ملک میں بلا شرط اور مکمل جنگ بندی کیوں نہیں کی جا سکتی؟۔
انہوں نے کہا کہ ایران لبنان کے معاملے کو امریکہ کے ساتھ سودے بازی کیلئے استعمال نہیں کر رہا، لبنانی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ جنگ میں لبنان کی کوئی ایسی سٹریٹجک اہمیت نہیں ہے جو ایران کیلئے سودے بازی کا ذریعہ بن سکے، ایران لبنان کی مدد کر رہا ہے، اب لبنان اس پوزیشن میں نہیں کہ ایران کی مدد کر سکے۔