امیربالاج قتل کیس:جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کو قصوروار قرار دیدیا

امیربالاج قتل کیس:جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کو قصوروار قرار دیدیا

لاہور(کرائم رپورٹر)امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں جے آئی ٹی نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو قصوروار قرار دیدیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے۔

 کہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس سلسلے میں مرکزی ملزم طیفی بٹ سے مسلسل رابطے میں رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ نہ صرف اس مقدمے بلکہ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیسز میں بھی نامزد رہا ہے ۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر عدالت سے گوگی بٹ کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرے گی۔یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے بعد گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا جبکہ مرکزی ملزم طیفی بٹ تاحال اشتہاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں