ٹک ٹاکراقرا ء کنول، ندیم نانی والا اور حسنین شاہ کیخلاف مقدمات درج

ٹک ٹاکراقرا ء کنول، ندیم نانی والا  اور حسنین شاہ کیخلاف مقدمات درج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکر اقرا ئکنول، ندیم نانی والا اور محمد حسنین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ٹک ٹاکر اقرا کنول،ندیم نانی والا اورمحمد حسنین شاہ کے خلاف لاہور میں مقدمات درج کر لئے ہیں ،تینوں پرالزام ہے کہ وہ غیرقانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلیکیشنزکی تشہیرمیں ملوث رہے ،پاکستانی عوام کومنافع کالالچ دیکرایپس میں سرمایہ کاری کیلئے اکساتے رہے ۔ حکام کے مطابق تینوں ملزموں کو 3مرتبہ طلب کیا لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے ، ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں